ایرانی رہنماؤں کی اموات اور سویلین اہداف پر حملے نا قابل قبول ہیں،چین

بیجنگ ۔19مارچ (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ ایرانی رہنماؤں کی شہادت اور سویلین اہداف پر حملے ہرگزقابل قبول نہیں ہیں۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعرات کو بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کے ہر اقدام کے خلاف ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب …

بیجنگ ۔19مارچ (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ ایرانی رہنماؤں کی شہادت اور سویلین اہداف پر حملے ہرگزقابل قبول نہیں ہیں۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعرات کو بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کے ہر اقدام کے خلاف ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اطلاعات کے مطابق ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کو ایک اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا۔