تہران۔4جون (اے پی پی):ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے یورینیم افزودگی روکنے کی امریکی تجویز کو مسترد کر دیا۔ العربیہ اردو کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے بدھ کو امریکا کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں ایران کو یورینیم افزودگی روکنے کے لئے کہا گیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ جوہری معاہدے کے لئے امریکی تجویز ایران کے قومی مفاد کے خلاف ہے اس لئے ہم یورینیم افزودگی کا سلسلہ معطل نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی اب بھی ایرانی جوہری پروگرام میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ یاد رہے پیر کو بھی ایرانی سفارتکار نے یورینیم کی افزودگی معطل کر نے کی امریکی تجویز کو مسترد کیا تھا ۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ پُرامن مقاصد کےلئے اپنا جوہری پروگرام جاری رکھے گا ۔