تہران ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتہائی قریبی ساتھی اور معتمدِ خاص ابراہیم رئیسی نے مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رئیسی سخت گیر سوچ اور غیر لچک دار شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز صدارتی …
ایرانی سپریم لیڈر کے قریبی ساتھی کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

مزید خبریں
تہران ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتہائی قریبی ساتھی اور معتمدِ خاص ابراہیم رئیسی نے مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رئیسی سخت گیر سوچ اور غیر لچک دار شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز صدارتی انتخابات میں امیدوار بننے کا اعلان کیا۔ابراہیم رئیسی اپنی مدتِ صدارت مکمل کرنے والے موجودہ صدر حسن روحانی کے لیے سخت حریف ثابت ہو سکتے ہیں۔







