ایرانی صدر سے عمان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

تہران ۔ 13جولائی (اے پی پی) صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران خطے میں اختلافات اور کشیدگی کے خاتمے کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھاکہ خطے میں دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے تمام ملکوں کو مل کر اپنی بھرپور توانائیوں سے …

تہران ۔ 13جولائی (اے پی پی) صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران خطے میں اختلافات اور کشیدگی کے خاتمے کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھاکہ خطے میں دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے تمام ملکوں کو مل کر اپنی بھرپور توانائیوں سے استفادہ کرنا ہوگا۔انہوں نے خطے میں پیدا ہونے والی مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشکلات کو پرامن طریقے سے اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے

Leave a Reply