ایرانی صدر نے ملک میں انٹرنیٹ کی بحالی کا حکم جاری کر دیا

تہران ۔26مئی (اے پی پی):ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے وزارت مواصلات کو یہ ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ بحال کر دیا جائے۔بی بی سی کے مطابق نائب وزیر مواصلات نے تصدیق کی ہے کہ صدر کا حکم ان تک پہنچ چکا ہے اور یہ اقدام عوام کے حق کی بحالی اور عوامی اعتماد کی طرف ایک قدم ہے۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ …

تہران ۔26مئی (اے پی پی):ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے وزارت مواصلات کو یہ ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ بحال کر دیا جائے۔بی بی سی کے مطابق نائب وزیر مواصلات نے تصدیق کی ہے کہ صدر کا حکم ان تک پہنچ چکا ہے اور یہ اقدام عوام کے حق کی بحالی اور عوامی اعتماد کی طرف ایک قدم ہے۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ نائب صدر محمد رضا عارف کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران ’ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی اور صدر پزشکیان کی حتمی منظوری کے بعد ان فیصلوں پر عمل در آمد کے لیے وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو احکامات جاری کر دیے جائیں گے۔

مزید خبریں