تہران ۔ 21 مارچ (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نوروز کے پیغام میں توہین آمیز بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تہذیب یافتہ اور تاریخی قوم ہے جس کے سامنے سیاست کی دنیا میں نئے قدم جمانے والوں کی توہین آمیز باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، …
ایرانی قوم کے سامنے سیاست میں نئے قدم جمانے والوں کی توہین آمیز باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جواد ظریف

مزید خبریں
تہران ۔ 21 مارچ (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نوروز کے پیغام میں توہین آمیز بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تہذیب یافتہ اور تاریخی قوم ہے جس کے سامنے سیاست کی دنیا میں نئے قدم جمانے والوں کی توہین آمیز باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ایرانی قوم کی تہذیب اور تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اس لئے ہماری قوم دنیائے سیاست میں نئے قدم جمانے والے ایک لیڈر کی احمقانہ باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتی۔







