ہوانا۔ 23 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کیوبا کے صدر راﺅل کاسترو کے ساتھ ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون میں توسیع اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کیوبا کے صدر راﺅل کاسترو کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعاون خصوصاً اقتصادی میدان میں دو طرفہ تعاون …
ایرانی وزیر خارجہ کی کیوبن صدرسے ملاقات

مزید خبریں
ہوانا۔ 23 اگست (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کیوبا کے صدر راﺅل کاسترو کے ساتھ ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون میں توسیع اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کیوبا کے صدر راﺅل کاسترو کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعاون خصوصاً اقتصادی میدان میں دو طرفہ تعاون ،غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس کا انعقاد اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں امور زیر غور آئے۔محمد جواد ظریف نے اس سے قبل کیوبا کے نائب صدر اور وزیر اقتصادیات سے ملاقات اور دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون میں توسیع کے بارے میں مذاکرات کئے تھے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کیوبا کے صدر کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کے بعد نگارا گوئے کے دارالحکومت مانا گوئے روانہ ہوگئے۔








