ایران آئندہ پانچ سال میں اپنے تیل کی پیداوار 4.5 ملین بیرل یومیہ تک لے آئے گا

تہران ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) ایران آئندہ پانچ سال میں اپنے تیل کی پیداوار 4.5 ملین بیرل یومیہ تک لے آئے گا۔ایران کی قومی تیل کمپنی این آئی اوسی کے منیجنگ ڈائریکٹر علی کاردار کے مطابق ایران اس وقت 3.8 ملین بیرل یومیہ تیل کی پیداوار تک پہنچ گیا ہے اور آئندہ پانچ سال میں اپنے تیل کی پیداوار 4.5 ملین بیرل یومیہ تک لے جانے کا ہدف …

تہران ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) ایران آئندہ پانچ سال میں اپنے تیل کی پیداوار 4.5 ملین بیرل یومیہ تک لے آئے گا۔ایران کی قومی تیل کمپنی این آئی اوسی کے منیجنگ ڈائریکٹر علی کاردار کے مطابق ایران اس وقت 3.8 ملین بیرل یومیہ تیل کی پیداوار تک پہنچ گیا ہے اور آئندہ پانچ سال میں اپنے تیل کی پیداوار 4.5 ملین بیرل یومیہ تک لے جانے کا ہدف رکھتا ہے اسی طرح قدرتی گیس کی پیداوار کو آئندہ پانچ سال میں بڑھا کر 1.3 بلین کیوبک میٹرز یومیہ تک لایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کنڈنسیٹ گیس کی پیداوار بھی اس عرصہ میں بڑھا کر 864000 بیرل یومیہ تک لائے جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ایران کو توقع ہے کہ تیل کی برآمدات آئندہ پانچ سال میں بڑھ کر 2.5 ملین بیرل یومیہ تک آجائیں گی۔

Leave a Reply