ایران اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعاون کے 8 سمجھوتوں پر دستخط

باکو ۔ 30 مارچ (اے پی پی) صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ آذربائیجان کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے آٹھ سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی اور صدر الہام علی ایف نے بالمشافہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعاون کے 8 سمجھوتوں پر …

باکو ۔ 30 مارچ (اے پی پی) صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ آذربائیجان کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے آٹھ سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی اور صدر الہام علی ایف نے بالمشافہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعاون کے 8 سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے جن میں کیسپیئن سی میں تیل و گیس کی تلاش اور رشت آستارا ریلوے لائن کا منصوبہ اور دوسرے اقتصادی اور تجارتی سمھجوتے شامل ہیں۔

مزید خبریں