تہران ۔5اپریل (اے پی پی):ایران اور ترکیہ نے توانائی کےشعبہ تعاون کو وسعت دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔شنہوا کے مطابق ایرانی وزارت تیل نے رپورٹ کیا کہ دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے بالخصوص گیس کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔رپورٹ کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والی ملاقات میں ایرانی وزیر تیل جواد اوجی اور ترکیہ کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپارسلان بایراکتار نے دونوں ممالک درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایرانی رہنما نے تیل کی صنعت کے اپ سٹریم اور ڈاون سٹریم شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔انہوں نے ایران کی تیل کی صنعت کے اپ سٹریم منصوبوں بالخصوص گیس فیلڈز کی ترقی میں ترک کمپنیوں کی دلچسپی کا ذکر کیا۔ ایرانی وزیر نے کہا کہ ان کا ملک ترک کمپنیوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ترک وزیر نے کہا کہ ان کا ملک معاہدہ میں توسیع کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی بات چیت ایرانی گیس فیلڈز کی ترقی اور ایران کے گیس کی منتقلی کے بنیادی ڈھانچے کی تزئین و آرائش میں ترک فرموں کی سرمایہ کاری پر مرکوز تھی۔