ایران اور فرانس کے صدور کی ٹیلی فون پر گفتگو، باہم تعلقات کے فروغ پر اتفاق

تہران۔ 30 اپریل (اے پی پی)ایران اور فرانس کے صدور نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی شب فرانس کے صدر ایمانویل ماکرون سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کا ملک فرانس کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ان …

تہران۔ 30 اپریل (اے پی پی)ایران اور فرانس کے صدور نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی شب فرانس کے صدر ایمانویل ماکرون سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کا ملک فرانس کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی معاملات کے ساتھ ساتھ علاقائی حالات کے بارے میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔

مزید خبریں