28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی بحالی

ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کی بحالی

- Advertisement -

تہران۔ 16 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اپنے دورہ ایران کے موقع پر کہا ہے کہ ان کے اس سفر کا مقصد یورپی یونین اور ایران کے درمیان تعلقات کو بحال کرنا ہے-ارنا کی رپورٹ کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے جرمن اخبار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ آج ایران اور یورپی یونین کے درمیان باہمی تعاون، دیگر زمانوں سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے – انہوں نے عالمی اور علاقائی مسائل میں تہران کے ساتھ تعمیری تعاون کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ، ایک ایسے تعمیری تعاون میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہے-

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1157

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں