مدھیہ پردیش، بھارتی فورسز نے 2 قبائلی خواتین کو ہلاک کر دیا

بھوپال۔3اپریل (اے پی پی):بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست مدھیہ پردیش میں فورسز نے دو قبائلی خواتین کو قتل کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قبائلی خواتین کو ریاست کے ضلع منڈلا میں کنہا نیشنل پارک کے جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران قتل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والی خواتین میں سے ایک کی شناخت ممتا عرف رمابائی جبکہ دوسری کی پرمیلا عرف ماسے مانڈاوی کے طور …

بھوپال۔3اپریل (اے پی پی):بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست مدھیہ پردیش میں فورسز نے دو قبائلی خواتین کو قتل کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قبائلی خواتین کو ریاست کے ضلع منڈلا میں کنہا نیشنل پارک کے جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران قتل کیا گیا۔

ہلاک ہونے والی خواتین میں سے ایک کی شناخت ممتا عرف رمابائی جبکہ دوسری کی پرمیلا عرف ماسے مانڈاوی کے طور پر ہوئی ۔بتایا جا رہا ہے کہ فورسز نے انہیں ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا ۔ یہ دونوں خواتین کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے وابستہ تھیں جو ہ بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہے۔