سی ای او لیسکو کی زیرِ صدارت اجلاس، لیسکو کی کارکردگی، ریکوری و صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ لیا

چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت اجلاس، کارکردگی، لاسز، ریکوری اور صارفین کو سہولیات کا جائزہ

لاہور۔22اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرِ صدارت ہفتہ کے روز لیسکو ہیڈکوارٹر میں تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ڈپٹی کمرشل منیجرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لیسکو کی موجودہ کارکردگی، لاسز، ریکوری اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق اجلاس میں تجاویز کے نفاذ ومانیٹرنگ، وفاقی و صوبائی حکومتی کنکشنز پر اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب و تبدیلی، رواں ماہ کے لاسز اور ریکوری کی صورتحال جبکہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بیچ 24 کی تازہ ترین پیش رفت بھی زیرِ بحث آئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہدایت کی کہ اووربلنگ اور بجلی چوری کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو میں اووربلنگ اور بجلی چوری کسی صورت قابلِ قبول نہیں،فیڈرز کی ٹیگنگ اور اے پی ایم ایس کے ذریعے مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے۔محمد رمضان بٹ نے کہا کہ تمام افسران اپنے علاقوں کی کارکردگی، ریکوری اور دیگر معاملات پر مکمل نظر رکھیں ،صارفین کو درست بلنگ، بہتر سہولیات اور فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے فیلڈ افسران اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں۔