ایران جوہری معاملے پر 13 جنوری کو فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے ساتھ بات چیت کرے گا

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):ایران 13 جنوری کو فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں جوہری معاملے پر بات چیت کرے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی میڈیا نے بدھ کو قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے حوالے بتایا کہ ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور 13 جنوری کو جنیوا میں منعقد …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):ایران 13 جنوری کو فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں جوہری معاملے پر بات چیت کرے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی میڈیا نے بدھ کو قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے حوالے بتایا کہ ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور 13 جنوری کو جنیوا میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات چیت صرف مشاورت ہو گی ، مذاکرات نہیں ۔ تین یورپی ممالک نے 17 دسمبر کو ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اعلیٰ افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو’’ کسی قابل اعتبار سویلین جواز‘‘ کے بغیر غیر معمولی سطح تک بڑھایا ہے۔