ایران میں 2 خواتین صحافیوں کو سازش اور ملی بھگت کے الزامات پر ایک ماہ قید کی سزا

97

تہران ۔4ستمبر (اے پی پی):ایران کی عدالت نے2 مقامی خواتین صحافیوں کو سازش اور ملی بھگت کے الزامات پر ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدالت نے صحافی نگین باقری اور ایلناز محمدی کو3سال قید کی معطل شدہ سزا سنائی تھی تاہم وہ جیل میں ایک ماہ گزاریں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین صحافیوں کے وکیل عامر رئیسیان نے کہا کہ قید کی بقیہ مدت5سال کے لیے معطل کر دی گئی ہے اور اس دوران انہیں پیشہ ورانہ اخلاقی تربیت لینا ہو گی اور دونوں خواتین کے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی ہے تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا عدالتی فیصلے کی خلاف اپیل کی جا سکتی ہے یا نہیں جبکہ ایرانی میڈیا نے بھی صحافیوں کے خلاف الزامات کی تفصیل نہیں بتائی۔