ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا ہے، سلامتی کونسل کی تصدیق

125

نیویارک۔ 21 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہ جو ایٹمی معاہدے پر ایران کے ذریعے پابندی کئے جانے کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا تمام ارکان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران نے اس معاہدے کے تعلق سے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے ۔