ایران نے جوہری معاہدے کی روح کو پامال کیا، ڈونلڈ ٹرمپ

82
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

واشنگٹن ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق طوفان سے متاثرہ ریاست فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے بات چیت میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سابق صدر براک اوباما کے دور میں اگر کوئی بد ترین سمجھوتہ ہوا ہے تو وہ ایران کے جوہری پروگرام کا سمجھوتہ ہے۔ ایران نے عالمی دباو کو نظر انداز کرتے ہوئے اس معاہدے کی روح کو پامال کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نے عالمی برادری کے ساتھ کیے عالمی معاہدے کی روح کو پامال کیا ہے۔ ہم ایرانی اقدامات کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔