ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے غیر قانونی ہیں، ہسپانوی وزیراعظم

پیرس ۔20مارچ (اے پی پی):سپین نےایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کو "غیر قانونی" قرار دیا ہے ۔شنہوا کے مطابق سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر فوجی حملے غیر قانونی ہیں اور سپین کی حکومت ان کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتی ہے۔انہوں نے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم …

پیرس ۔20مارچ (اے پی پی):سپین نےایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کو "غیر قانونی” قرار دیا ہے ۔شنہوا کے مطابق سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر فوجی حملے غیر قانونی ہیں اور سپین کی حکومت ان کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتی ہے۔انہوں نے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس جنگ کے خلاف ہیں۔ یہ جنگ غیر قانونی ہے، اس کا کوئی جواز نہیں، اور یہ شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔وزیر اعظم نے بتایا کہ اسجنگ کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں اور مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ عالمی معیشت کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے یورپی یونین سے کہا کہ وہ فعال کردار ادا کرے اور جنگ کے سفارتی حل کی کوشش کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکااور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز سے ہی وہ اس جنگ کے خلاف ہیں اورانہوں نے سپین کی فضائی اڈوں کے استعمال کی اجازت نہیں دی۔