ایران پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری

122
General Mohammad Baqeri
General Mohammad Baqeri

تہرا ن ۔7اپریل (اے پی پی):ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔العربیہ کے مطابق مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اختیار کی گئی پالیسی کے بارے میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔میجر جنرل محمد باقری نےکہا کہ امریکا نے حال ہی میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو ایک خط لکھا جس کا مناسب جواب دے دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے ردعمل میں اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے ملک نے بھی خط میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ جوہری ہتھیار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جوہری پروگرام کے ذریعے اپنے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ایرانی حکام نے اپنے ردعمل میں ایک بار پھر واضح کیا کہ انہوں نے مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا اور بالواسطہ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ دوسرا فریق مخلصانہ عزم کا اظہار کرے۔