تہران ۔ 26 جنوری (اے پی پی) ایرانی سپریم رہنما علی خامنہ ای نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈ سے نکالے جانے والے 4 ارب ڈالر میں سے 2.5 ارب ڈالر عسکری اخراجات کے لیے مختص کیے جائیں۔ فارسی تقویم کے مطابق ایران کا مالی سال 21 مارچ کو شروع ہو گا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی نے ایرانی پارلیمنٹ میں بجٹ کمیٹی کے ترجمان …
ایران کا آئندہ سال کے بجٹ میں عسکری اخراجات بڑھانے کا فیصلہ، دفاع کےلئے مختص رقم کا حجم 10.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

مزید خبریں
تہران ۔ 26 جنوری (اے پی پی) ایرانی سپریم رہنما علی خامنہ ای نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈ سے نکالے جانے والے 4 ارب ڈالر میں سے 2.5 ارب ڈالر عسکری اخراجات کے لیے مختص کیے جائیں۔ فارسی تقویم کے مطابق ایران کا مالی سال 21 مارچ کو شروع ہو گا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی نے ایرانی پارلیمنٹ میں بجٹ کمیٹی کے ترجمان علی اصغر یوسف نژاد کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بجٹ میں خسارے کے سبب ترقیاتی فنڈ سے نکالی جانے والی رقم کئی سیکٹروں میں تقسیم ہو گی۔ اس میں 2.5 ارب ڈالر عسکری بجٹ کے لیے مختص ہوں گے۔ اس کے علاوہ 15 کروڑ ڈالر ریڈیو اور ٹی وی کے لیے ، 10 کروڑ ڈالر سیلاب سے آفت زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کے لیے ، 10 کروڑ ڈالر بچوں کی ویکسینیشن کے لیے ، 35 کروڑ ڈالر سیستان اور بلوچستان صوبوں میں عام سہولیات کے لیے، 15 کروڑ ڈالر ریت اور گرد کے طوفانوں سے نمٹنے کے لیے اور 65 کروڑ ڈالر پانی کے منصبوں کے لیے ہوں گے۔








