ایران کی جنوبی پارس فیلڈ سے قدرتی گیس کی پیداوار 285 سے بڑھ کر 555 ملین مکعب میٹر یومیہ ہوگئی ، ملکی ضروریات کے لیے کسی ملک سے گیس خریدنے کی ضرورت نہیں، صدر حسن روحانی

تہران ۔ 19 مارچ (اے پی پی) ایران نے کہا ہے کہ اس کی جنوبی علاقے پارس فیلڈ سے قدرتی گیس کی پیداوار 2017 ءمیں بڑھ کر دگنی ہوگئی ہے۔یہ بات ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی۔حسن روحانی نے کہا کہ پارس فیلڈ دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ہے، یہاں مارچ 2017 ءمیں شروع ہونے والے نئے ایرانی سال کے …

تہران ۔ 19 مارچ (اے پی پی) ایران نے کہا ہے کہ اس کی جنوبی علاقے پارس فیلڈ سے قدرتی گیس کی پیداوار 2017 ءمیں بڑھ کر دگنی ہوگئی ہے۔یہ بات ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی۔حسن روحانی نے کہا کہ پارس فیلڈ دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ہے، یہاں مارچ 2017 ءمیں شروع ہونے والے نئے ایرانی سال کے دوران گیس کی پیداوار بڑھ کر 555 ملین مکعب میٹر یومیہ ہوگئی جو اس سے قبل 285 ملین مکعب میٹر یومیہ تھی۔انھوں نے کہا کہ اس وقت ایران کو اپنی ضروریات کے لیے کسی ملک سے قدرتی گیس خریدنے کی ضرورت نہیں۔یاد رہے گزشتہ سال ایران نے فرانس کی پٹرولیم کمپنی ” ٹوٹل “ کے ساتھ 1 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے مطابق یہ کمپنی جنوبی پارس کے فیز گیارہ کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کرے گی۔یہ ایران پر جاری بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں کے بعد سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری تھی۔معاہدے کے تحت پارس فیز گیارہ منصوبے میں ٹوٹل 50.1 فیصد، چینی آئل کمپنی سی این پی سی 30 فیصد اور ایرانی آئل کمپنی کا ذیلی ادارہ پیٹروبراس 19.1 فیصد حصص کے ساتھ شراکت دار ہوں گے۔

مزید خبریں