ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان علی محمد نعینی شہید ، سرکاری ٹی وی کی تصدیق

تہران۔20مارچ (اے پی پی):ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (پاسدارانِ انقلاب) کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ کے نائب علی محمد نعینی جمعہ کی صبح تہران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔رائٹرز نے ایرانی سرکاری ٹی وی کاحوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیاکہ محمد نعینی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے ہیں ۔ حکام کی جانب سے واقعے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا …

تہران۔20مارچ (اے پی پی):ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (پاسدارانِ انقلاب) کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ کے نائب علی محمد نعینی جمعہ کی صبح تہران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔رائٹرز نے ایرانی سرکاری ٹی وی کاحوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیاکہ محمد نعینی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے ہیں ۔ حکام کی جانب سے واقعے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔