نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفون پر گفتگو

"نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔”

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

جمعرات کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورتحال بالخصوص فلسطین اور خاص طور پر مشرقی یروشلم کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ ریاستی انتخابات کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ملائیشیا کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات سمیت کثیرالجہتی فورمز پر ملائیشیا کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں