ایران کی کابل ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت

تہران ۔ 22 جنوری (اے پی پی) ایران نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوٹل پر دہشتگرد حملے اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں کے ہوٹل پر حملے اور یرغمال بنانے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور لوگوں کے زخمی ہونے …

تہران ۔ 22 جنوری (اے پی پی) ایران نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوٹل پر دہشتگرد حملے اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں کے ہوٹل پر حملے اور یرغمال بنانے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور لوگوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام اس بزدلانہ دہشت گرد حملے پر افغانستان کی قوم اور حکومت کے ساتھ ہیں۔