تہران۔27دسمبر (اے پی پی):ایران نے یمن کے بنیادی ڈھانچے پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے گزشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، حزیز اور راس قناطیب پاور سٹیشنز کے ساتھ ساتھ یمن کے مغربی ساحل پر واقع الحدیدہ، سلف اور راس قناطیب کی بندرگاہوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے …
ایران کی یمن کے بنیادی ڈھانچے پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت

مزید خبریں
تہران۔27دسمبر (اے پی پی):ایران نے یمن کے بنیادی ڈھانچے پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے گزشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، حزیز اور راس قناطیب پاور سٹیشنز کے ساتھ ساتھ یمن کے مغربی ساحل پر واقع الحدیدہ، سلف اور راس قناطیب کی بندرگاہوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے جو امریکا اور برطانیہ کی حمایت سے کئے گئے ہیں،
تمام بین الاقوامی ضابطوں اور اصولوں بالخصوص اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے تسلسل ، جارحیت اور توسیع پسندی کو مغربی ایشیا کے خطے کے دیگر ممالک تک پھیلانے کی بھی مذمت کی۔








