ایران کے جنوب میں 5.5 درجہ شدت کا زلزلہ

135
Earthquake
Earthquake

تہران ۔17اکتوبر (اے پی پی):ایران کے جنوب میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ جنوبی ایران میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی۔