اقوام متحدہ ۔3جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیانات کو تشدد پر اکسانے کے مترادف قرار دیا ہے ۔ایرانی مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش اور سلامتی کونسل کے صدرابوکردہیر عثمان Abukar Dahir Osman کو ارسال کردہ ایک خط میں کہا کہ امریکی صدر کے حالیہ بیانات اشتعال انگیز ہیں، …
ایران کے خلاف امریکی صدر کے بیانات تشدد پر اکسانے کے مترادف ہیں، ایرانی مندوب کا اقوام متحدہ کو خط

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔3جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیانات کو تشدد پر اکسانے کے مترادف قرار دیا ہے ۔ایرانی مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش اور سلامتی کونسل کے صدرابوکردہیر عثمان Abukar Dahir Osman کو ارسال کردہ ایک خط میں کہا کہ امریکی صدر کے حالیہ بیانات اشتعال انگیز ہیں، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔
یہ خط ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے شائع کیا ہے۔ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات پر شدید تشویش کا شکار ہے، خصوصاً اس تناظر میں کہ چند روز قبل ہی امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام کی بحالی کی صورت میں طاقت کے استعمال کی دھمکی دی تھی۔خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی ملک کے ذاتی معاملات میں کشید گی کو ہوا دینا، اس کی حوصلہ افزائی کرنا یا اسے بیرونی دباؤ یا فوجی مداخلت کے جواز کے طور پر پیش کرنا ایران کی خودمختاری، سیاسی آزادی اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
رانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر کے ان بیانات کی مذمت کی جائے اور انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کے طور پر جانچا جائے۔واضح رہے کہ یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران میں پرامن مظاہرین کو قتل کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو امریکا ان کی مدد کے لیے تیار ہے۔








