ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی حالیہ انتخابات میں کامیابی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے حالیہ عام انتخابات میں کامیابی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ایران کے سفیرنے کہاہے کہ پاکستان کے عوام نے حالیہ انتخابات میں بڑے پیمانے …

اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے حالیہ عام انتخابات میں کامیابی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ایران کے سفیرنے کہاہے کہ پاکستان کے عوام نے حالیہ انتخابات میں بڑے پیمانے پرشرکت کرکے نہ صرف جمہوری ستونوں کومضبوط بنایا بلکہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اپنے نمائندوں کے چناﺅکاحق استعمال کیا۔ ایرانی سفیر نے کہاکہ ان کاملک پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ تمام شعبوں میںتعلقات کے فروغ اور اسے وسعت دینے کیلئے تیارہے۔ ایرانی سفیر نے اپنے پیغام میں چئیرمین پی ٹی آئی، تحریک انصاف اورپاکستانی عوام کی فلاح اور ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔