تہران ۔ 9 اگست (اے پی پی) ایران کے صوبہ کرمان شاہ میں 5.1 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ، اتوار کے روز مغربی ایران کے صوبہ کرمان شاہ میں 5.1 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز اسی صوبے میں گیلان غر کا علاقہ تھا ۔ زلزلے کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔