ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، بلاول بھٹو زرداری کو دورہ ایران کی دعوت

168
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، بلاول بھٹو زرداری کو دورہ ایران کی دعوت

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرا نی اپنے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر ایران کی مسلسل حمایت اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دورہ ایران کی دعوت دی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھی دورہ پاکستان کیلئے مدعو کیا۔