تہران۔23دسمبر (اے پی پی):ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے کہا کہ ممکنہ طور پرایران اور روس جنوری 2025 کے وسط میں جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ایران۔روس شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ معاہدہ آئندہ دو طرفہ میٹنگ میں کیا جائے گا، جو دے (ایرانی کیلنڈر کا دسواں مہینہ دے)کےآخر میں معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 4 دسمبر کو کہا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے روس کے آئندہ دورے کے دوران ایران کے ساتھ ایک نئے بنیادی معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔
کریملن ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق اس دورے کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی لیکن روس اور ایران کا جامع شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کو ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔