ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایکسپو 2017 ءکے دوران تعمیراتی صنعت کے 225 ارب روپے مالیت کے ماہدوں پر دستخط

97
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایکسپو 2017 ءکے دوران تعمیراتی صنعت نے 225ارب روپے مالیت کے ماہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ایکسپو کے مقابلہ میں رواں سال منعقد ہونے والے ایکسپو 2017 ءمیں مالیاتی حجم کے لحاظ سے کم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے ایکسپو میں تعمیراتی شعبے نے تقریباً 500 ارب روپے کے معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ہالیڈے ایکسپریس نے ملک کے 5 مختلف شہروں میں 5 فائیو سٹار ہوٹل بنانے کے لئے 100ارب روپے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ باقی معاہدے تعمیراتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق ہیں۔