امریکا میں گندم اور سویابین کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 15 اگست (اے پی پی) امریکا میں گندم اور سویابین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ معتدل موسم کے باعث پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں گندم کے سودے 3.75 سینٹ کمی کے ساتھ 4.35 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔سویا بین کے نومبر کیلئے سودے 11.75 سینٹ کم ہوکر 9.33 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔