فیفا ورلڈ کپ2026گروپ بی، سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 1-4 سے ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026کے گروپ بی کے اہم میچ میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 1-4 سے شکست دے دی۔ میچ کے ہیرو نوجوان مڈفیلڈر جوہان منزامبی رہے جنہوں نے دوسرے ہاف میں 2 گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

لاس اینجلس۔19جون (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026کے گروپ بی کے اہم میچ میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 1-4 سے شکست دے دی۔ میچ کے ہیرو نوجوان مڈفیلڈر جوہان منزامبی رہے جنہوں نے دوسرے ہاف میں 2 گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

شنہوا کے مطابق سوفی سٹیڈیم، انگل ووڈ، کیلیفورنیامیں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم 74ویں منٹ میں منزامبی نے روبن ورگاس کے پاس پر گیند جال میں پہنچا کر سوئٹزرلینڈ کو بوسنیا و ہرزیگووینا کے خلاف 0-1کی برتری دلائی۔ بوسنیا و ہرزیگووینا کو 80ویں منٹ میں بڑا دھچکا اس وقت لگا جب دفاعی کھلاڑی طارق محرمووچ کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

84ویں منٹ میں روبن ورگاس نے دوسرا گول کرکے برتری کو بڑھاتے ہوئے 0-2 کر دیا، جبکہ منزامبی نے 90ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول سکور کیا۔ اضافی وقت میں بوسنیا و ہرزیگووینا کے ارمین ماہمچ نے ایک گول کرکے خسارہ کم کیا، لیکن 97ویں منٹ میں گرانیٹ ژاکا نے پنالٹی پر گول کرکے سوئٹزرلینڈ کی 1-4 سے فتح یقینی بنا دی۔اس کامیابی کے بعد گروپ بی میں کینیڈا سرفہرست ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ بوسنیا و ہرزیگووینا تیسرے اور قطر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔