جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں وہ پاکستان ویمنز انڈر19 ٹیم کے خلاف پانچ ٹی 20میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز14 سے24 جولائی تک کراچی میں منعقد ہوگی اور تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان
لاہور۔19جون (اے پی پی):جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم جولائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں وہ پاکستان ویمنز انڈر19 ٹیم کے خلاف پانچ ٹی 20میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز14 سے24 جولائی تک کراچی میں منعقد ہوگی اور تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی، جبکہ دونوں ٹیمیں11 سے13 جولائی تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ14 جولائی کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ17 جولائی، تیسرا19 جولائی، چوتھا22 جولائی اور پانچواں و آخری میچ 24 جولائی کو منعقد ہوگا۔
یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئندہ ایسی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں کراچی میں انڈر19 کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد بھی کیا تھا، جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرنا تھا۔








