میکسیکو ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

میزبان میکسیکو کی ٹیم 23 ویں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آئوٹ رائونڈ (رائونڈ 32) میں پہنچ گئی۔شنہوا کے مطابق میزبان ممالک میں شامل میکسیکو نے میگا ایونٹ کے گروپ اے کے اپنے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 0-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

جالیسکو۔19جون (اے پی پی):میزبان میکسیکو کی ٹیم 23 ویں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آئوٹ رائونڈ (رائونڈ 32) میں پہنچ گئی۔شنہوا کے مطابق میزبان ممالک میں شامل میکسیکو نے میگا ایونٹ کے گروپ اے کے اپنے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 0-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

گروپ اے کے میچ میں فیصلہ کن گول 50ویں منٹ میں لوئس رومو نے اس وقت کیا جب جنوبی کوریا کے گول کیپر کم سونگ گیو اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی لی گی ہیوک سے ٹکرانے کے بعد گیند پر قابو نہ رکھ سکے اور رومو نے خالی جال میں گیند پہنچا دی۔جنوبی کوریا کو میچ برابر کرنے کا بہترین موقع 87ویں منٹ میں ملا، تاہم چو گوئے سونگ کا ہیڈر میکسیکو کے گول کیپر راؤل رانخیل نے شاندار انداز میں روک لیا، جبکہ یانگ ہیون جن کی ری باؤنڈ کوشش بھی ناکام رہی۔میکسیکو نے دوسرے ہاف میں مزید کئی مواقع پیدا کیے، لیکن راؤل خیمنیز اور متبادل کھلاڑی اوبید ورگاس اپنی کوششوں کو گول میں تبدیل نہ کر سکے۔

مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ میکسیکو نے گروپ اے میں اپنی برتری مستحکم کرتے ہوئے ٹاپ 32 مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔ اس کامیابی کے بعد خاویر آگیرے کی ٹیم گروپ کی فاتح کے طور پر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب شکست کے باوجود جنوبی کوریا کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات برقرار ہیں، کیونکہ اس نے اپنے پہلے میچ میں جمہوریہ چیک کو شکست دی تھی۔ جنوبی کوریا اپنا آخری گروپ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ میکسیکو کا سامنا جمہوریہ چیک سے ہوگا۔