مظفرگڑھ،تیزرفتار کوسٹر،موٹرسائیکل تصادم،ایک شخص جاں بحق

مظفرگڑھ میں تیزرفتار کوسٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شاہ جمال روڈ چوک قریشی کے قریب چندریان موڑ پر اوور ٹیکنگ کے دوران تیز رفتار کوسٹر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں عالی ڈاہا کا رہائشی 55 سالہ وحید ولد جان محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

مظفرگڑھ۔ 19 جون (اے پی پی):مظفرگڑھ میں تیزرفتار کوسٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شاہ جمال روڈ چوک قریشی کے قریب چندریان موڑ پر اوور ٹیکنگ کے دوران تیز رفتار کوسٹر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں عالی ڈاہا کا رہائشی 55 سالہ وحید ولد جان محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی کو مزید قانونی کارروائی کےلئے آر ایچ سی ہسپتال شاہ جمال منتقل کر دیا ہے۔