اکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کی تجویز پر وفاقی حکومت نے شیروان انٹرچینج کی منظوری دیتے ہوئے بجٹ میں ساڑھے تین ارب کا خطیر فنڈ مختص کیا ہے، بجٹ کی منظوری کے بعدکام کا آغاز ہو جائے گا، بدقسمتی سے ایبٹ آباد یتیم شہر ہے، ضلع میں پارٹی کے ضلعی صدر سید سلیم شاہ کی قیادت میں پارٹی ماضی کی نسبت متحرک ہو رہی ہے، بڑے جنبہ کے لوگ شامل …
پیپلزپارٹی کی تجویز پر وفاقی حکومت نے ایبٹ آبا انٹرچینج کی منظوری دیکر بجٹ میں خطیر فنڈ مختص کیا، جنرل سیکرٹری پی پی پی ایبٹ آباد

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 19 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کی تجویز پر وفاقی حکومت نے شیروان انٹرچینج کی منظوری دیتے ہوئے بجٹ میں ساڑھے تین ارب کا خطیر فنڈ مختص کیا ہے، بجٹ کی منظوری کے بعدکام کا آغاز ہو جائے گا، بدقسمتی سے ایبٹ آباد یتیم شہر ہے، ضلع میں پارٹی کے ضلعی صدر سید سلیم شاہ کی قیادت میں پارٹی ماضی کی نسبت متحرک ہو رہی ہے، بڑے جنبہ کے لوگ شامل ہو رہے ہیں، توقع ہے کہ آئندہ عوام خدمت کا موقع دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری افتخار خان، خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری رومش سلیم نے پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی کے 45 کے جنرل سیکرٹری شیخ نثار احمد، پی کے 43 کے صدر سردار محمد آصف، سینئر نائب صدر سٹی سید طاہر حسین شاہ، رابطہ سیکرٹری ہزارہ ریجن نصیر جنجوعہ، کینٹ صدر قاضی شفیق الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔
ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار خان تنولی نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کو شروع کروانے میں سب سے زیادہ حصہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا تھا جن پر اس وقت چین کے دورے کرنے پر تنقید کی جاتی تھی، ہزارہ میں جتنے میگا کام ہوئے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد وہ بدقسمت شہر ہے جس کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، موٹر وے سے کوئی انٹرچینج نہیں دیا گیا، لوگ حویلیاں اور قلندر آباد جاکر اس کو استعمال میں لاتے تھے جبکہ ساتھ جڑا ہوا ضلع ہری پور ہے جس کو چار انٹر چینج ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ہزارہ سے ووٹ لئے لیکن کام نہیں کیا، ضلعی صدر سید سلیم شاہ نے ایبٹ آباد کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے وفاق کو خط لکھا اور پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کر کے اس معاملہ کو اٹھایا۔ بعد ازاں گورنر نے وزیر اعظم کو خط لکھا جس کا مثبت جواب دیا گیا اور وفاقی بجٹ میں ساڑھے تین ارب کا فنڈ اس منصوبہ کیلئے رکھا گیا ہے، بجٹ کی منظوری کے بعد اس پر کام شروع ہو جائے گا، یہ ایبٹ آباد کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار خان نے مزید کہا کہ ہم سید سلیم شاہ اور گورنر کے پی کا اس کام کی پیروی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔








