وزیراعظم نے ہزارہ موٹر وے پر ایبٹ آباد انٹرچینج کیلئے بجٹ میں فنڈ رکھ کرایبٹ آباد کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں، زبیر خان

وزیراعظم نے ہزارہ موٹر وے پر ایبٹ آباد انٹرچینج کیلئے بجٹ میں فنڈ رکھ کرایبٹ آباد کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں، زبیر خان

ایبٹ آباد۔ 19 جون (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) جھنگی ایبٹ آباد کے زبیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہزارہ موٹر وے پر ایبٹ آباد انٹرچینج کیلئے بجٹ میں فنڈ رکھ کر یہاں کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں، ہزارہ خاص کر ایبٹ آباد میں تمام بڑے منصوبے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دیئے ہیں، تحریک انصاف ایبٹ آباد سے تیسری مرتبہ منتخب ہونے کے باوجود ایبٹ آباد کو کوئی ایک بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے۔

جمعہ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن)، وفاقی حکومت اور خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ایبٹ آباد انٹرچینج کیلئے فنڈز کا اجراء کر کے عمائدین علاقہ اور مسلم لیگی کارکوں کا دیرینہ مطالبہ ہورا کر دکھایا ہے۔ زبیر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی کی شبانہ روز محنت رنگ لے آئی،

وزیراعظم شہباز شریف نے ایبٹ آباد کے لوگوں کے دیرینہ مطالبہ کو عملی جامہ پہنا کر علاقہ تناول اور ایبٹ آباد کے عمائدین کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایبٹ آباد کے لوگوں کیلئے ایک کرن ثابت ہوئی ہے، ہم وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں عنقریب وزیراعظم شیباز شریف شملہ تناول انٹر چینچ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 

مزید خبریں