گورنر خیبرپختونخوا سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے وفد سے ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں فنانس سیکرٹری شیخ محمود الحسن ایڈووکیٹ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک آصف بلال ایڈووکیٹ آف پوٹہ، نذیر احمد ایڈووکیٹ، شیخ اکرام ایڈووکیٹ اور فیصل طارق ایڈووکیٹ شامل تھے۔

پشاور۔ 19 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے وفد سے ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں فنانس سیکرٹری شیخ محمود الحسن ایڈووکیٹ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک آصف بلال ایڈووکیٹ آف پوٹہ، نذیر احمد ایڈووکیٹ، شیخ اکرام ایڈووکیٹ اور فیصل طارق ایڈووکیٹ شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے وکلا برادری اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔

وفد نے خصوصاً نوجوان وکلاء کو درپیش چیلنجز، قانونی تقاضوں کی عدم تعمیل اور انتظامیہ کی عدم کارروائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور وکلا تحفظ و فلاحی قانون 2023 کی دفعہ گیارہ پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔وفد نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے گرانٹ کی فراہمی اور وکلا کے لیے دوستانہ اقدامات پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیشن اینڈ آرکیٹریشن (آئی ایم اے سی) کی جانب سے میڈیشن کی خصوصی تربیت میں ڈیرہ اسماعیل خان کے وکلاء کو مواقع فراہم کرنے پر گورنر کے کردار کو سراہا۔وفد نے مستقبل میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان کے وکلاء کے لیے مزید مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی۔