ڈی پی او بھکرشہزاد رفیق اعوان نے سیکیورٹی ڈیوٹی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مجالس کی سیکیورٹی انتظامات، پولیس نفری کی تعیناتی، چیکنگ کے عمل اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او بھکر کا محرم الحرام سیکیورٹی کا اچانک معائنہ، افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت

مزید خبریں
بھکر۔ 19 جون (اے پی پی):ڈی پی او بھکرشہزاد رفیق اعوان نے سیکیورٹی ڈیوٹی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مجالس کی سیکیورٹی انتظامات، پولیس نفری کی تعیناتی، چیکنگ کے عمل اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او بھکر نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے، عزاداروں کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے اور تمام سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ بھکر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او بھکر نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔







