ارجنٹائن کے معروف فٹ بال کلب بوکا جونیئرز نے روڈولفو آروابارینا کو دوسری مرتبہ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق بوکا جونیئرزکلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 50 سالہ آروابارینا نے 31 دسمبر 2027 تک کا معاہدہ کر لیا ہے اور وہ فوری طور پر فرسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
روڈولفو آروابارینا دوسری بار بوکا جونیئرز کے ہیڈ کوچ مقرر
بیونس آئرس۔19جون (اے پی پی):ارجنٹائن کے معروف فٹ بال کلب بوکا جونیئرز نے روڈولفو آروابارینا کو دوسری مرتبہ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔شنہوا کے مطابق بوکا جونیئرزکلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 50 سالہ آروابارینا نے 31 دسمبر 2027 تک کا معاہدہ کر لیا ہے اور وہ فوری طور پر فرسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ کلاڈیو اوبیدا کی جگہ لیں گے، جنہیں رواں ماہ کوپا لیبرٹاڈورس کے گروپ مرحلے سے آگے نہ بڑھنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
آروابارینا اس سے قبل 2014 سے 2016 تک بوکا جونیئرز کے کوچ رہ چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے 75 میچز میں 47 فتوحات حاصل کیں، 13 میچز برابر رہے جبکہ 15 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔وہ بطور کھلاڑی بھی 1993 سے 2000 تک بوکا جونیئرز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور کلب کی تاریخ کے اہم کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔آروابارینا کے دوسرے دور کا پہلا میچ 23 جولائی کو اوہیگنز کے خلاف کوپا سوڈامیریکانا میں کھیلا جائے گا، جہاں بوکا جونیئرز اپنے ہوم گراؤنڈ میں میدان میں اترے گا۔








