فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا)نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ریفری استوان کوواکس کو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کے 1000 ویں میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کے لئے منتخب کر لیا ہے۔
فٹ بال ورلڈ کپ کا تاریخی سنگ میل، استوان کوواکس 1000ویں میچ میں امپائرنگ کے لیے نامزد
میکسیکو سٹی۔19جون (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا)نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ریفری استوان کوواکس کو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کے 1000 ویں میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کے لئے منتخب کر لیا ہے۔
فیفا کے جاری کردہ بیان کے مطابق 41 سالہ استوان کوواکس ہفتہ کو مانیٹری سٹیڈیم میں گروپ ایف کے تیونس اور جاپان کے درمیان شیڈول یادگار میچ کے دوران فیلڈ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ اس تاریخی مقابلے میں ان کی معاونت ہم وطن فیرنکز تونیوگی اور میہائی ماریکا کریں گے، جبکہ کوسٹاریکا کے جوآن کالڈیرون فورتھ آفیشل ہوں گے۔
فیفا ریفریز کمیٹی کے چیئرمین پیئرلوئیگی کولینا نے بتایا کہ استوان کوواکس کا انتخاب اس خاص موقع کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میچ سپروائز کرنا بذاتِ خود ایک بہت بڑا اعزاز ہے، اور اتفاق سے تاریخ کے 1000 ویں میچ کا حصہ بننا کوواکس کے لئے ایک اضافی اور یادگار تحفہ ہے۔ واضح رہے کہ استوان کوواکس 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں بھی 8 مرتبہ بطور فورتھ آفیشل اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینا اعزاز کی بات ہوتی ہے، جبکہ 1000ویں میچ میں یہ ذمہ داری سنبھالنا ایک منفرد اعزاز ہے۔41 سالہ اِستوان کوواکس 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں بھی آفیشلز کے پینل کا حصہ تھے، جہاں انہوں نے 8 میچوں میں چوتھے آفیشل کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔









