اقوام متحدہ نے یوگنڈا میں ایبولا سے نمٹنے کے لیے 40 لاکھ ڈالر مختص کر دیے ۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے نائب سیکریٹری جنرل اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار تام فلیچر نے یوگنڈا میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی ہنگامی امدادی فنڈ سے 40 لاکھ امریکی ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ کا یوگنڈا میں ایبولا سے نمٹنے کے لیے 40 لاکھ ڈالر مختص کر نے کا اعلان

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔19جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے یوگنڈا میں ایبولا سے نمٹنے کے لیے 40 لاکھ ڈالر مختص کر دیے ۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے نائب سیکریٹری جنرل اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار تام فلیچر نے یوگنڈا میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی ہنگامی امدادی فنڈ سے 40 لاکھ امریکی ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ یہ رقم مئی کے آخر میں اعلان کردہ 6 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکج کا حصہ ہے، جس کا مقصد ایبولا کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی فنڈنگ کے ذریعے یوگنڈا کے 29 اضلاع میں اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کو تقویت دی جائے گی، جن میں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے علاقے بھی شامل ہیں۔ اس امداد کے تحت صحت اور لاجسٹک سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔







