متحدہ عرب امارات نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا اعلان کیا ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کابینہ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے بنائے گئے اکاؤنٹس کی نگرانی کر کے انہیں بند کرنا ہوگا۔اسی قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسا …
متحدہ عرب امارات کا 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا اعلان

مزید خبریں
دبئی ۔19جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا اعلان کیا ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کابینہ کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے بنائے گئے اکاؤنٹس کی نگرانی کر کے انہیں بند کرنا ہوگا۔اسی قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اِن اکاؤنٹس کو بلاک بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 12 ماہ کی عبوری مہلت دی گئی ہے۔اس قرارداد کے تحت سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی کم سے کم حد 15 سال مقرر کی گئی ہے۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذاتی اکاؤنٹ بنانے، استعمال کرنے یا چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔








