سیالکوٹ۔12ستمبر (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے)سیالکوٹ کی جانب سے ایک اثر انگیز تقریب چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز میں منعقد ہوئی جس میں مالیاتی پیشہ ور افراد کو بصیرت اور مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے اکٹھا کیا گیا۔
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔ انہوں نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔