ایس آئی ایف سی کی معاونت سے جیٹ گرین ایئرلائن آپریشنل مرحلے میں داخل

30 ملین ڈالر مالیت کا طویل عرصے سے زیر التوا نجی ایئرلائن منصوبہ منظوریوں کے بعد فعال تیاری کے مرحلے تک پہنچ گیا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری کے باعث پاکستان میں طویل عرصے سے تعطل کا شکار سرمایہ کاری منصوبوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):30 ملین ڈالر مالیت کا طویل عرصے سے زیر التوا نجی ایئرلائن منصوبہ منظوریوں کے بعد فعال تیاری کے مرحلے تک پہنچ گیا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری کے باعث پاکستان میں طویل عرصے سے تعطل کا شکار سرمایہ کاری منصوبوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایس آئی ایف سی نے تقریباً ایک دہائی سے زیر التوا 30 ملین ڈالر مالیت کے نجی ایئرلائن منصوبے کی منظوری کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا۔جیٹ گرین پرائیویٹ لمیٹڈ لائسنسنگ، سیفٹی ویٹنگ اور کمرشل پرمٹس سے متعلق رکاوٹیں دور ہونے کے بعد اب آپریشنل تیاری کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

ایس آئی ایف سی نے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے ایوی ایشن منظوریوں کے پیچیدہ عمل کو تیز، شفاف اور آسان بنایا۔ حکام کے مطابق نئی نجی ایئرلائن کی شمولیت سے ملک کے ہوا بازی کے شعبے میں مسابقت بڑھے گی، مسافروں کو بہتر خدمات میسر آئیں گی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ایس آئی ایف سی مسلسل کاروباری رکاوٹیں دور کرتے ہوئے سرمایہ کاری، نجی شعبے کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ کونسل کی معاونت سے پاکستان میں ہوا بازی، توانائی، معدنیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعتماد مزید مضبوط ہو رہا ہے۔