اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کے نفاذ میں ایس آئی ایف سی نے بین الوزارتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے ذریعے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے باعث ایک …
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کا نفاذ
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کے نفاذ میں ایس آئی ایف سی نے بین الوزارتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے ذریعے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے باعث ایک طویل عرصے سے زیرِ التوا پالیسی عملی شکل اختیار کر سکی۔اس پالیسی کے تحت صحت اور بایوٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک انقلابی پیش رفت کے طور پر پلازما فریکشینیشن کا طریقہ متعارف کرایا گیا ہے، جو پلازما کی تیاری میں ملک کو خود انحصاری کی جانب گامزن کرے گا۔
یہ پالیسی پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی، جس کے نتیجے میں پلازما سے ماخوذ مصنوعات کی تیاری اور برآمدات کی نئی صلاحیت پیدا ہو گی۔سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی سیکرٹری ڈاکٹر درناز جمال کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ایک طویل عرصے سے حل طلب پالیسی نافذ العمل ہو سکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت کی جامع حکمتِ عملی اور مسلسل کوششوں کا مظہر ہے۔ماہرِ ہیماٹالوجسٹ بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر نزہت مشاہد نے کہاکہ وہ ایس آئی ایف سی، تمام متعلقہ وزارتوں، صوبوں اور ماہرینِ صحت کو مبارکباد پیش کرتی ہیں جنہوں نے اس پالیسی کی تشکیل میں اپنی ماہرانہ رائے فراہم کی۔
دریں اثنا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر عبیداللہ نے کہاکہ حکومتِ پاکستان، ایس آئی ایف سی اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کو حتمی شکل دی گئی، جسے وفاقی حکومت نے منظور کر لیا ہے۔یہ تاریخی اقدام پاکستان کے شعبۂ صحت میں جدت، خود انحصاری اور پائیدار ترقی کے لئے ایس آئی ایف سی کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔









