23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںایس ایس پی لاڑکانہ و ایس ایس پی سی ٹی ڈی احمد...

ایس ایس پی لاڑکانہ و ایس ایس پی سی ٹی ڈی احمد چودھری کی زیرصدارت سی ٹی ڈی کےاجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

لاڑکانہ۔ 17 اپریل (اے پی پی):ایس ایس پی لاڑکانہ و ایس ایس پی سی ٹی ڈی احمد چودھری کی زیرصدارت سی ٹی ڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ تعارفی اجلاس کے بعد ایس ایس پی نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عمدہ کارکردگی کے حوالے سے سی ٹی ڈی افسران کو ضروری ہدایات اور احکامات جاری کئے گئے۔

اجلاس میں غیرقانونی اسلحہ اسمگلنگ، کالعدم تنظیموں، ٹیررزم فنانس و فنڈنگ، ٹیررزم اٹیکس، مفرور ملزمان کی گرفتاریوں اور ہر قسم کی دہشتگردی میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرنے اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ٹاسک دے دیئے۔ ایس ایس پی نے کسی بھی ممکنہ دہشتگردانہ واقعے سے نمٹنے کے لیے ایڈوانس انٹیلیجنس کلیکشن کو یقینی بنانے کی ہدایات و احکامات جاری کئے

- Advertisement -

اور افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یابدعنوانی ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583743

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں